اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سمیت میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ماہرین نے پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں ہونے والے میچز کے بارشوں سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

ماہرین نے سری لنکا میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے 80 فیصد امکانات کی پیش گوئی کی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں، بارشوں کی وجہ سے ان مہینوں میں بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے پالی کیلے میں 33 ون ڈے میچز کی میزبانی کی ہے جن میں اگست اور ستمبر میں صرف 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ مون سون کے سیزن میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران 80 فیصد سے زائد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو پھر دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے۔

ماہرین کے مطابق میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے نیپال کو شکست دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے