اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 5-5 گول سے برابر ہو گیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان  نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنا لی، انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ملائیشیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 3، عبدالرحمٰن اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔

قبل ازیں گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم عمان کو 4 کے مقابلے میں 9 گولز سے شکست دی تھی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم بھارت، بنگلہ دیش اور جاپان کے خلاف بھی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض اولمپیئن وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر (ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے