اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایچ ایف کی کانگرس کا اجلاس، ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لانے کا عزم

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غیر معمولی کانگرس کا اجلاس ہوا جس میں قومی کھیل ہاکی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لانے کا عزم کیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی غیر معمولی کانگرس نے اجلاس کے دوران سابق صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس دوبارہ 7 ستمبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں فیڈریشن کے معطل سیکرٹری جنرل کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی جائے گی۔

فیڈریشن کی کانگرس اجلاس میں اولمپئن اختر رسول، شہباز سینیئر ، رانا مجاہد، قمر ابراہیم ، خواجہ جنید سمیت 55 سے زاٸد ممبران  نے پورے پاکستان سے شرکت کی، کانگرس نے ہاکی کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی منظوری دی۔

اجلاس کے بعد آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہم اختر رسول کی قیادت میں بہت اہم معاملے پر  اکٹھے ہوئے ہیں، ہم سب ہاکی کی بہتری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس نگران وزیر اعظم صاحب کے لیے پیغام ہے جنہوں نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشی میں ہاکی فیڈریشن کی باڈی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے