اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ہی الیکشن کا اعلان کردیں گے: الیکشن کمیشن

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) ٹی ایل پی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کے انعقاد اور شفافیت کو یقینی بنائے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے وفد نے نئی حلقہ بندی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندی نہ کی گئی تو یہ ایک زیادتی ہوگی۔

ای سی پی اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کا کام 120 دن میں مکمل کرے گا، حلقہ بندیوں کا کام 14 دسمبر 2023 کو مکمل ہونا ہے، حلقہ بندی کے کام کے دورانیے کو مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے فوری بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین وقانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے