اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

برطانیہ نے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے گئے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سکینرز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر  نے کہا کہ برطانیہ میں تقریباً 16 لاکھ پاکستانی بستے ہیں، یہ پاکستانی برطانوی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارا خاص تعلق ہے، ہر سال لاکھوں افراد پاکستان اور برطانیہ کا سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد کی نقل و حرکت دونوں ممالک کے عوام میں مضبوط تعلق کی عکاس ہے، دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے لیے فضائی روابط بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ  نے کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کے لیے 6 کروڑ مالیت کے جدید سکینرز فراہم کیے ہیں، اس اقدام سے مسافروں کے سامان کی مناسب سکیننگ ہو سکے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر  نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی سکینرز حوالے کرنے پر خوشی محسوس ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے