اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پرویز الہٰی کی عدالت پیشی، نیب نے پنجاب حکومت سے سکیورٹی مانگ لی

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی مانگ لی۔

نیب کی جانب سے صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کے لیے سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا گیا۔

نیب مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی ہائی پروفائل ملزم ہیں جو اس وقت نیب کسٹڈی میں ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق پرویز الہٰی کی جان کو شدید سکیورٹی خدشات ہیں۔

نیب کی جانب سے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کے لیے بلٹ پروف گاڑی اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے، پرویز الہٰی کی نیب آفس سے ہائیکورٹ آمد تک کی مکمل سکیورٹی کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے