اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹیاں قائم،نوٹیفکیشن جاری

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیر معدنیات کا محکمہ معدنیات کی بہتری کے حوالے سے بڑا اقدام، سیکرٹری معدنیات کی تجویز پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 سیکرٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹیاں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولس آفیسر، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اور محکمہ معدنیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل ہونگی، کمیٹیاں ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں معدنیات کی غیرقانونی نکاسی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں گی، ضلعی سطح پر معدنی ترقیاتی پروگرام کی تشکیل دینا اس کمیٹی کے امور میں شامل ہے۔

سیکرٹری معدنیات کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹیاں ضلعی سطح پر معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری لانے کیلئے سفارشات بھی پیش کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے