اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

السی کے بیجوں سے صحت کے کئی مسائل دور، استعمال کے3 آسان طریقے

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اگرچہ غذائیت کے ماہرین آپ کی روزمرہ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ السی کے بیجوں کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن آپ کو السی کے بیج کھانے کے طریقے کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ اسے کس طرح کھانا چاہیے۔

السی کے بیج صحت پر پڑنے والے بے شمار  فوائد کی وجہ سے آج کل کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ تاہم، لوگ صدیوں سے السی کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ چھوٹے بیج ذائقے میں گری دار میوے کی طرح ہوتے ہیں اور السی کے پودوں سے حاصل کیے جاتے ہیں، جو معدنیات، وٹامنز، فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرے ہوتے ہیں۔

بھارتی ہیلتھ ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا کہ ڈاکٹر ریچا آنند جو کہ ممبئی میں چیف ڈائیٹیشن ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ السی کے بیج اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو معتدل رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

اومیگا 6 فیٹی ایسڈ کی موجودگی صحت مند جلد کو بھی فروغ دیتی ہے اور مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے، اس کے علاوہ اس میں کچھ ایسے فیٹس بھی پائے جاتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں اس کے علاوہ ذہنی صحت اور ہارمونز کو ٹھیک رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ جو افراد وزن میں جلد کمی کے خواہشمند ہیں وہ لوگ بھی یہ بیج استعمال کرسکتے ہیں۔

بھارتی شیف سنجیو کپور نے بھی السی کے بیجو کے استعمال کے کچھ طریقے بتائے ہیں جو یقیناً آپ کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔

السی کے بیج کے استعمال کے یہ 3 آسان طریقے:

سنجیو کپور کے مطابق آپ السی کے بیجوں کو ہلکا سا توے پر بھون کر سلاد میں استعمال کرسکتے ہیں۔

اسکے علاوہ ان بیجوں کو سموتھی یا کسی ملک شیک میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔

تیسرا طریقہ السی کے بیجو کا ہیر پیک ہے، یعنی ایک سے ڈیڑھ کپ السی کے بیجوں کو پانی میں ابال لیں، جب یہ مکسچر چپکنے لگے تب اسے گرم گرم کسی کپڑے کی مدد سے چھان لیں، اس میں ایک سے ڈیڑھ چمچ ایلو ویرا ملائیں اور ایک وٹامن ای کا کیپسول، پھر اسے محفوظ کرلیں اور بالوں میں لگائیں۔

یہ ہیئر پیک ناصرف بال گرنے سے روکے گا بلکہ بالوں کی نشونما میں بھی خاصہ اضافہ کرے گا اور روکھے بے جان بالوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے