اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو توڑنے پر نظریں جما لیں۔

بابراعظم اب تیز ترین 2 ہزار ون ڈے رنز بنانے سے محض 6 رنز دور ہیں، یہ ریکارڈ کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں بنایا تھا جبکہ بابر 30 اننگز میں 1994 رنز بنا چکے ہیں۔

بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع بھارت کے خلاف ہی 2 ستمبر کو ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

قبل ازیں گزشتہ روز ایشیاکپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔

جہاں ہاشم آملہ نے 19 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے میں 104 اننگز کھیلی وہیں پاکستانی کپتان نے 102 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

بابر، نیپال کے خلاف اپنی 151 رنز کی اننگز کے ساتھ اب 19 ون ڈے سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے بازوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ ہاشم آملہ (104)، ویرات کوہلی (124)، ڈیوڈ وارنر (139) اور اے بی ڈی ویلیئرز نے (171) اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے