اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پِچ پر چاچا بھتیجا نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، افتخار کا بابر کیساتھ بیٹنگ پر تبصرہ

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری کرنے پر بہت خوش ہوں۔

قومی ٹیم نےکپتان بابراعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

بابراعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری سکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ نمبر 6  پر سنچری کرنا مشکل ہوتا ہے، ون ڈے کی پہلی سنچری پر بہت خوش ہوں۔

نیپال کے خلاف کپتان بابر کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ پِچ پر چاچا بھتیجا نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد 'چاچا' کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

ماضی میں افتخار احمد نے خود انکشاف کیا تھا کہ بابراعظم نے ایک بار زمبابوے کے دورے پر مجھے چاچائے کرکٹ کہا جو سٹمپ مائیک میں سب نے سنا، بابراعظم نے میرے کہنے پر فیلڈنگ تبدیل کی اور اس پر وکٹ مل گئی تھی، بابر نے کہا کہ آپ چاچائے کرکٹ ہو،جب میچ ختم ہوا تو ہر طرف چاچا کرکٹ کی آواز آرہی تھی، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا، مجھے میرے دوست نے بتایا کہ مائیک پر سب نے سنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے