اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: کھلاڑیوں کی شرٹس پر پاکستان کا لوگو کیوں نہیں ہے ؟ وجہ سامنے آگئی

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان نہ لکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ ایشیا کپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا اور اے سی سی میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ اسی کے ساتھ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہ لکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے فیصلہ ہوا، شرٹس مختلف لوگوز کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کے نام نظر آئے اور گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں۔

واضح رہےکہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پرنہ ہونے کی وجہ سے معاملہ اٹھا اور پاکستانی شائقین نے اس پر شدید تنقید بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے