30 Aug 2023
(ویب ڈیسک) عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو اے سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلہ میں شکست دیدی۔
پاکستان نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح سمیٹی، عمان میں جاری ٹورنامنٹ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں۔
میچ میں ارشد لیاقت نے 2، زکریا حیات، عبدالرحمٰن، رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول کیا، صدر ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہر کھلاڑی کو سو ڈالر انعام دیا گیا۔