اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے اندر ہی ہوں گے، نگران وزیر خارجہ

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ملک میں انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے اندر ہی ہوں گے۔

نگران وزیر خارجہ نے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات اور غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران حکومت کا کام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانا ہے، امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ اور دیگر اکابرین کے ساتھ انتخابات بروقت کرانے پر بات ہوئی، میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مختصر مدت کی نگران حکومت ہیں، ہم غیر سیاسی سیٹ اپ ہیں، سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا عبوری سیٹ اپ کے طور ہر ہم اپنے دائرہ میں رہ کر بہت سے کام کر سکتے ہیں، ہم عالمی سطح پر پاور پالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے، امید ہے بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گا، اس حوالے سے بھارت نے کوئی منفی فیصلہ کیا تو عالمی برادری کو مایوسی ہو گی۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کرکٹ ورلڈ کپ ایک کھیلوں کا ایونٹ ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی، بھارت کے ساتھ بات چیت صرف اپنی اصولی پوزیشن کی بنیاد پر ہی کریں گے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہمارے پاس مضبوط شواہد ہیں۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا باقی ہیں، 5 اگست 2019ء کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کئے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی بھی کئی خلاف ورزیاں کر چکا، عبوری سیٹ اپ کے طور پر بہت اچھی غیر ملکی انویسٹمنٹ لا سکتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی  نے کہا افغان حکومت نے پاکستان میں دہشت گردی کے بعض ذمہ داروں کو گرفتار کر کے ہمیں اطلاع دی، بھارت کا رویہ ہمارے لئے نمبر ون مسئلہ ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، امریکہ  نے چین یا روس سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا امریکہ کے ساتھ تجارتی حجم اب 20 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے