اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کیلئے سوا کروڑ کی گرانٹ جاری

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) محکمہ اوقاف پنجاب نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کیلئے ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔

حضرت علی ہجویریؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا، عرس تقریبات  کے دوران 3 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

نگران صوبائی وزیر اوقاف سید اظفر علی ناصر نے عرس کی تیاریوں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عرس کی تقریبات کا آغاز مزار پر چادر پوشی سے ہو گا،عوامی سہولت کے لیے  تمام متعلقہ محکموں کے کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے ہیں، زائرین کی سہولت کے لئے دربار پر ہیلپ کاؤنٹر بھی بنائے گئے ہیں۔

سید اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ عرس پر زائرین کی سہولت کیلئے وسیع پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، 133 سکیورٹی  اور  کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ  کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم میں 16ایل سی ڈیز نصب ہوں گی جن سے عرس کے دوران 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے