اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے وکلا کیلئے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن بارے ٹریننگ ورکشاپ

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے ہائی کورٹ لاہور بار کے وکلا کے لیے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید نے ای رجسٹریشن کی ضرورت، اغراض و مقاصد اور فوائد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ای رجسٹری کا عمل نا صرف جائیداد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے بلکہ حکومتی اخراجات میں بھی کمی کا سبب بنے گا۔

رضوان چشتی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم ڈویلپمنٹ نے شرکا کو ای رجسٹریشن پورٹل پر اکاونٹ بنانے، ای رجسٹریشن کے طریقہ کار، خود کار طریقے سے وثیقہ کے اندراج اور اہل کمیشن کی تعیناتی اور پورٹل کے ذریعے اہل کمیشن کے حوالے سے تربیت فراہم کی جس میں بتایا گیا کہ رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے لیے سب رجسٹرار کو لوکل کمیشن منتخب کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔ لوکل کمیشن مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد پارٹی کی نادرا تصدیق اور تصاویر سب رجسٹرار کو ارسال کرے گا۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین نے ای رجسٹریشن کے عمل کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کی کہ ای رجسٹریشن کا عمل پنجاب بھر میں لاگو ہو گا جس کا مقصد موجودہ عمل کی خامیوں کو دور کرنا اور عام لوگوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے