اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا آئندہ تعلیمی سال مفت کتابیں دینے سے انکار

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئندہ تعلیمی سال کے دوران سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے تعلیمی سال 2024- 25 میں سرکاری سکولز کے طلباء کو مفت کتابیں دینے سے انکار کردیا، حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 10 ارب کی مقروض ہے۔

سابق وزیر تعلیم مراد راس کی غلط پالیسی غریبوں پر بھاری پڑ گئی ،سابق دور حکومت میں 18 ارب کی کتابیں ٹھیکیداروں سے چھپوائی گئیں جبکہ حکومت نے 18 ارب میں سے صرف 8 ارب ادا کئے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10 ارب کے واجبات ادا نہیں کئے گئے تو2024 میں مفت کتابیں نہیں چھپیں گی،مفت کتابیں نہ ملیں تو سرکاری سکولوں کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔

پی سی ٹی بی کے مطابق نجاب میں سرکاری سکولوں کے طلباء کو سالانہ فی کس 3 ہزار کی کتابیں مفت ملتی ہیں،رواں سال فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مفت کتابوں کیلئے صرف ساڑھے 3 ارب مختص کیے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  کتابوں کی چھپائی کیلئے یہ رقم ناکافی ہے، اگر مزید رقم جاری نہ ہوئی تو سال کے آخر تک کتابوں کی چھپوائی ممکن نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے