اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک اور ریاست کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا: جاوید لطیف

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آپ جڑانوالہ واقعے میں مذہبی سازشوں کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اسی طرح ملک اور ریاست کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آج ہر گھر میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے، ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا رونا رویا جا رہا ہے، اس سازش کے پیچھے چھپے ذمے داروں کو سامنے لانے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والے فیصلوں کو عوام کے سامنے لانا ہو گا، 75 سال میں آج تک ملک میں اتنی درخواستیں کسی کے لیے عدالتوں میں نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا  کہ انصاف دینے والی قابل احترام شخصیت قاضی عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا، آج کہا جا رہا ہے نواز شریف پاکستان آئیں اور قانون کا سامنا کریں، کیا ذوالفقار علی بھٹو سے انصاف ہوا تھا، کیا نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار بے نقاب ہو چکے ہیں، آپ آج بھی ان کرداروں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نےمزید  کہا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو عوام کے سامنے لانا ریاستی اداروں کے سربراہان کی ذمے داری ہے، 2017 کے کرداروں کو بھی عوام کے سامنے لایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے