اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ ملکی حالات کی ذمہ دار 13 پارٹیوں کی نالائق حکومت ہے: شیخ رشید

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت پر آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہے اور بالآخر آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی، مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقاء کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نہ باورچی خانہ چل رہا ہے، نہ کارخانہ چل رہا ہے، نہ دوکان چل رہی ہے، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے، اس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت پر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سارا وقت 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا، اب آٹھ دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا، اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے