اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محفوظ علاقوں میں رہائش سے امراضِ قلب سے اموات کا امکان کم ہوتا ہے: تحقیق

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے علاقوں میں جرائم سے محفوظ ہوتے ہیں ان کی دل دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

محققین نے مطالعہ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ علاقوں میں موجود مخصوص خصوصیات دل کے دورے اور فالج سے ہونے والی اموات پر کتنی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے چین سے تعلق رکھنے والے 35 سے 70 برس کی عمر کے درمیان تقریباً 36 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ان افراد نے اپنے علاقوں کے ماحول کے متعلق سوالناموں کو پُر کیا۔ ان سوالناموں میں انہوں اپنے علاقوں میں جرائم سے تحفظ کا احساس، اپنے علاقے سے اطمینان، علاقہ کی خوبصورتی، دکانوں تک آسان رسائی اور دیگر عوامل کے متعلق بتایا۔

ماہرین نے تحقیق میں شامل افراد کی طبی تاریخ کا جائزہ بھی لیا۔ اوسطاً 12 سال کے تحقیق میں 2000 سے تھوڑی زیادہ اموات سامنے آئیں جن میں 765 اموات قلبی امراض سے تھیں۔

اس دوران 3000 قلبی مرض کے وقوعات (دل کے دورے اور فالج کے کیسز) بھی سامنے آئے۔

ایمسٹرڈم میں ای ایس سی کانگریس میں پیش کیے گئے مقالے کے مطابق تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے علاقوں کے محفوظ ہونے کے متعلق بتایا ان کے تحقیق کے دورانیے میں اموات کے امکانات میں 9 فی صد کمی تھی۔ جبکہ قلبی امراض سے ہونے والی اموات کے امکانات 10 فی صد سے کم تھے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ماحول کے بہتر ہونے کا تعلق دل کے دورے اور فالج کے کیسز میں 6 فی صد کمی سے تھا۔

بیجنگ کے نیشنل سنٹر فار کارڈیو ویسکیولر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مینگیا لی کا کہنا تھا کہ ہمارے آس پڑوس کے ہماری صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے متعلق شواہد میں اضافہ ہورہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے