اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فیصلہ کلیئر، آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، محمد علی

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے کہا کلیئر فیصلہ ہے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے کہا سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کے ساتھ اصلاحات بھی کرنا ہوں گی، ایک رات میں مسائل حل نہیں ہوں گے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کوشش ہےعوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہم اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کےاندر ہیں، اگر ڈالر میں تبدیلی آتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی آئے گی، ڈالر کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہیں۔

محمد علی نے کہا پاور سیکٹرمیں نقصانات کی بہت ساری وجوہات ہیں، بجلی چوری سمیت دیگرایشوز ہیں، کیپسٹی پیمنٹ کو کسی طریقے سے کم کریں گے، ابھی ہمیں دوہفتے ہوئے، دو ماہ کے اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی، ہم پوری کوشش کرکے چیزوں کو ٹھیک کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا ایک طرف گیارہ بجے تک مارکیٹیں کھلی رہتی ہیں، تاجربرادری کے ساتھ مل کر بجلی بچت کا پروگرام بنائیں گے، آئندہ ہفتے تاجروں سے میٹنگ کرکے حل نکالوں گا، سرکاری افسروں کو مراعات آج سے نہیں 1974ء سے مل رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے