اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران حکومت کا دیگرممالک سے معاہدوں پرمذاکرات کا اختیار حاصل کرنے کا فیصلہ

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران حکومت نے دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں پر مذاکرات کا اختیار حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلہ میں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل اور ٹی او آرز کی منظوری دیدی، کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہ وزیر خزانہ ہوں گی، بیرونی ممالک کے ساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز کے مطابق جی ٹو جی معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جا سکے گی، کمرشل ٹرانزیکشنز پر فوری عمل کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہو گا۔ٹی او آرز کے مطابق کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہو گی، کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر تجارت و صنعت پیداوار شامل ہوں گے، مواصلات، پاور اینڈ پٹرولیم، قانون کے وفاقی وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے