29 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن ساف انڈر 16 چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کیلئے تاحال این او سی کی منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق تاحال این او سی جاری نہ ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے محرومی کا خدشہ ہے ، منتخب کھلاڑی اس وقت لاہور کے ہوٹل میں مقیم ہیں۔قومی انڈر 16فٹبال ٹیم کو آج رات بھوٹان کیلئے روانہ ہونا تھا، قومی ٹیم کا پہلا میچ میزبان بھوٹان سے یکم ستمبر کو شیڈول ہے، قومی ٹیم کی روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔