اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا ٹریفک روانی کیلئے منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایل ڈی اے نے "ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیسیلٹی نیازی انٹر چینج تا بابو صابو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کے لئے 10ارب 84 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بابو صابو انٹر چینج سے نیازی انٹر چینج تک 7اعشاریہ 3 کلومیٹر کوریڈور بنایا جائے گا۔

ایل ڈی اے نے منصوبے کی پری کوالیفکیشن کے لئے کوالیفائیڈ فرموں سے اظہار دلچسپی کے ٹینڈرز طلب کیے ہیں، سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے 38 کروڑ 97 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لئے بند روڈ پر سب ویز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

پی سی ون کے مطابق ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے 4 لین ڈیول کیرج وے تعمیر کیا جائے گا، سڑک کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے ایڈ گریڈ ورک کیا جائے گا۔

موجودہ صورتحال میں سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے روزانہ گزرنے والی ایک لاکھ 32 ہزار 145 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے