اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان آکر اچھا لگا، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے تھا: بابر اعظم

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ملتان آکر کافی اچھا لگا، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا ہوتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ملتان آکر کافی اچھا لگا ،آخری بار ملتان میں ٹیسٹ اور ون ڈے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے تھے، افغانستان کیخلاف ٹیم اچھا کھیلی، کوشش کریں گے ایشیاء کپ میں بھی اچھا کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے ، ہم نے نیپال کی ٹیم کو دیکھا ہے اسکی  سٹرنتھ اور کمزوری کو دیکھا ہے، لوگوں کی توقعات اور بڑھ گئی ہیں جوکہ ہمیں پوری کرنی ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے پورا ایشیاء کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا ہوتا لیکن اب جو شیڈول ہے اسکے حوالے سے تیار ہیں ، ہمارے کوچز نے کھلاڑیوں نے ٹریول شیڈول کو دیکھ کر تیاری کی ہے ، باؤلرز اور بیٹسمینوں دونوں نے افغانستان کیخلاف اچھا پرفارم کیا ، ایک میچ میں باؤلرز نے اور پھر بیٹسمینوں نے اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے کپتانی ملی تھی تو میں نے کوشش کی تھی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے، ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے سوچتا ہوں ، ہمارے سارے پلیئرز مختلف لیگز میں گئے ہوئے تھے، سب کو مختلف ٹاسک دیئے گئے تھے ، کوچز نے جس طرح پلیئرز کو دیکھا اور لے کر چلے بہت اچھا کام کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے