اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور اے ٹی سی جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور 53 سیشن جج سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر  کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سپشل کورٹ سنٹرل لاہور کے جج فخر بہزاد کو بھی تبدیل کر دیا گیا اور انہیں نئی تعیناتی تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کو ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں جب کہ  قیصر نذیر بٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اور سیشن جج محمد تنویر اکبرڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے