اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا پیپر سٹرا ماحول دوست اور کیمیکلز سے پاک ہوتے ہیں؟

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کاغذ سے بنی سٹرا جسے پلاسٹک اسٹرا کے متبادل ماحول دوست پراڈکٹ کے طور پر بنایا گیا تھا دراصل ماحول دوست نہیں ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیپرسٹرا میں ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو انسانی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بیلجیئم کی یونیورسٹی آف اینٹورپ کے ماحولیاتی سائنسدان تھیمو گروفن نے کہا کہ پودوں یا پیڑوں سے اخذ کیے گئے مواد جیسے کہ کاغذ یا بانس سے بنی اشیا کو اکثر پلاسٹک کے متبادل زیادہ پائیدار اور ماحول دوست سمجھا جاتا ہے تاہم ان مصنوعات میں پی ایف اے ایس نامی کیمیکلز کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔

یہ تحقیق جریدے Food Additives and Contaminants میں شائع ہوئی جس میں تھیمو گروفن اور ان کے ساتھی ماہرین نے پی ایف اے ایس کی جانچ کیلئے 39 سٹرا برانڈز کا تجربہ کیا۔

سٹرا کاغذ، بانس، شیشے، سٹیل اور پلاسٹک کی اقسام میں تھیں۔ ہر سٹرا پی ایف اے ایس کی جانچ کے لیے دو دوروں سے گزرا۔ %90 پی ایف اے ایس پیپر سٹرا میں پایا گیا جو کہ باقی سٹرا کی اقسام سے زیادہ تھا۔ اس میں 18 مختلف PFAS کیمکلز کا پتہ چلا۔

دوسری جانب تقریباً %80 پی ایف اے ایس بانس کی سٹرا؛ %75 پلاسٹک کی سٹرا اور %40 شیشے کی سٹرا برانڈز میں پایا گیا۔ جبکہ سٹیل کی سٹرا میں سے کسی میں PFAS کا پتہ نہیں چلا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے