اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی کے وار، 24 گھنٹوں میں مزید 28 شہری بیمار

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر میں ڈینگی کے وار مسلسل بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 67 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں 36 مریض زیر علاج ہیں، صورت حال کے پیش نظر پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے  مریضوں کے لئے 2ہزار 678 بیڈز مختص کردئیے گئے ہیں۔

2011ء میں  ڈینگی  پوری شدت کے ساتھ سامنے آیا،  تب اِس مرض سے 270 اموات ریکارڈ کی گئیں، صورت  حال کے پیش نظر تب کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 90 روز کی خصوصی انسداد ڈینگی مہم چلائی جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے، اُس کے بعد 2019ء اور 2021ء میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں کافی شدت دیکھنے میں آئی۔

اب ایک مرتبہ پھر ڈینگی کے پھیلاؤ  میں تیز رفتار اضافہ دیکھنے میں آرہا  ہے کیونکہ بارشوں کے باعث جگہ جگہ کھڑے ہونے والے بارش کے پانی کے ساتھ گرم مرطوب موسم ڈینگی افزائش کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے، لاہور میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 350 سے تجاوز کرچکی ہے جو مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے