اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

توشہ خانہ کیس میں لاڈلے کی سزا معطل ہوئی، ختم نہیں: شہبازشریف

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلاآباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا، فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟، نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے، نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے، چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا۔

صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے