اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ کا ارشد ندیم سے متعلق بڑا بیان ،صحافی کو چپ کرادیا

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کی والدہ نے سلور میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو خاموش کرا دیا۔

میڈیا ٹاک میں ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پوچھا کہ نیرج کے لیے ایک پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟

جواب میں کھلاڑی کی والدہ نے کہا کہ میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں، میں ارشد ندیم کے لیے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں۔

سروج دیوی صاحبہ نے کہا کہ دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں، میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں۔

اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور تصاویر بنوائیں، نیرج نے گفتگو میں کہا کہ مجھے ارشد ندیم کے لیے خوشی ہوئی، ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں بات چیت کی۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ پہلے یورپین ایتھلیٹس تھے، اب ہم ان کے لیول پر پہنچ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے