اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امید ہے،ارشد کی کامیابی کے بعد ملک میں ایتھلیٹکس پر توجہ دی جائیگی: فاطمہ حسین

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ ٹریننگ کرنیوالی اور پاکستان کی ٹاپ ویمن جیولن تھروور فاطمہ حسین کا کہنا ہے کہ ارشد ایک فائٹر کھلاڑی ہیں، انجری کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کیا، ارشد کی کامیاب پرفارمنس کے بعد امید ہے کہ ملک میں ایتھلیٹکس کو بھی توجہ دی جائے گی۔

ارشد ندیم نے ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں 87.82 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا اور ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔

ارشد کی پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی ویمن جیولن تھرو چیمپئن فاطمہ حسین نے کہا کہ ارشد نے ثابت کردیا کہ وہ فائٹر پلیئر ہیں۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ ارشد ندیم کے ساتھ ہی ٹریننگ کرتی ہیں،ارشد ندیم نے انجری کے بعد شاندار کم بیک کیا حالانکہ ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے روانگی سے دس روز قبل انہیں گھٹنے میں مسئلہ ہوا تھا لیکن اس سے ان کی پرفارمنس پر اثر نہیں پڑا۔

فاطمہ حسین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی پرفارمنس سے پاکستان کی پوری ایتھلیٹکس فیملی کا نام روشن ہوگااور امید ہے کہ اب ملک میں ایتھلیٹکس، خاص طور پر جیولن تھرو کو بھی توجہ ملے گی۔

فاطمہ حسین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے جس طرح ملک میں کرکٹ کو سپانسرشپ ملتی ہے، ایتھلیٹکس کو بھی ایسے ہی سپانسرشپ ملے تاکہ مزید کھلاڑی ملک کا نام روشن کرسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے