(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے پیاز کے استعمال سے حاصل ہونیوالے فوائد بارے تفصیلی جاری تحقیق جاری کردی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہے جن میں قابلِ ذکر’کیورسیٹن‘ نمایاں ہے،یہ بدن کے اندر آکسڈیٹوو اسٹریس کم کرتا ہے۔ اس سے اندرونی سوزش کم ہوتی ہے اور کئی دیرینہ امراض کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پیاز میں بہت سے وٹام، معدنیات اور دیگر ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزا صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ ان میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، پوٹاشیئم اور فولیٹ بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ ان تمام اجزا کی اہمیت اپنی جگہ ہے جو پیاز کو صحت کا ایک قدرتی سپلیمنٹ بناتے ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا ہے کہ پیاز میں موجود اجزا بلڈ پریشر کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بلڈ پریشر کم ہونے سے دل ودماغ کے پورے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یوں آپ صحت مند بلڈ پریشر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے دورے اور فالج کے ممکنہ حملوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
کئی سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز متعدد اقسام کے کینسر سے بچاتی ہے۔ ان میں نظامِ ہاضمہ اور بڑی آنت کے کینسر قابلِ ذکر ہیں۔ اس میں موجود ’کیورسیٹن‘ اور ’فیسیٹائن‘ سمیت دیگر کئی قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو سرطان کے حملے کو پسپا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ خود سرطان کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔