اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاک فوج ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی: آرمی چیف

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کے لیے نگران حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ان کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے، ایپکس کمیٹی نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرا اعلیٰ، نگران وفاقی وزرا، صوبائی وزرا اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے موثر کام کی تعریف کی، ایپکس کمیٹی نے کونسل کی عالمی سطح پر رسائی حاصل کرنے کی حکمت عملی اور برادر، دوست ممالک کے ساتھ روابط کو سراہا۔

اجلاس میں سعودی عرب اور اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سکیورٹی کے اعلیٰ سطح کے وفود کے دوروں کو نتیجہ خیز قرار دیا گیا، ایپکس کمیٹی نے ملکی معیشت کی بحالی کی طرف مثبت رفتار کو برقرار رکھنے میں اپنے عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔

ایپکس کمیٹی نے زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پچھلی حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی بھی توثیق کی، نگران وزیر اعظم نے شناخت شدہ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے