اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بجلی کی بچت و بلوں بارے تجاویز تیار، وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائیگی

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کے نرخوں اور بلوں کے معاملہ پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی کی بچت اور بلوں سے متعلق تجاویز تیار کر لیں، وزارت توانائی کی تجاویز کی کل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے وزیر توانائی نے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے بجلی کے نرخوں اور زائد بلوں سے متعلق مشاورت کی، بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم اور وزیر توانائی نے متعلقہ اداروں کے افسران اور ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کے معاملہ پر بھی غور کیا۔

وزیر توانائی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کیے گئے، بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت باضابطہ اجلاس کل ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ جولائی کے بجلی کے بل قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر بھی غور ہو گا، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے