اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر شہر،نگر نگر،بجلی بلوں کی فکر، عوام چوتھے روز بھی سراپا احتجاج

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہور نیوز) بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف عوامی احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں عوام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف چوتھے روز بھی سڑکوں پر نکل آئے، مانگا منڈی میں شہریوں نے بجلی بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل بھریں یا بچوں کا پیٹ پالیں، بلوں میں ہوشربا اضافہ اور ظالمانہ ٹیکسز واپس نہ لیے گئے تو واپڈا آفس کے اندر دھرنا دیں گے۔

سرکاری ملازمین نے بھی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دو لاکھ سے زائد تنخواہ والے افسران کی مفت بجلی بند کی جائے۔

ادھر ہال روڈ کے تاجر بھی بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے پر پریشان دکھائی دیئے، صدر انجمن تاجران ہال روڈ بابر محمود بٹ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوں گے۔

واسا پھول یونین کے ملازمین نے بھی بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دفاتر میں احتجاجی مظاہرے کیے، مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں کمی اور بے جا ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

شیخوپورہ

شیخوپورہ میں بھی عوام بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے،انجمن تاجران شیخوپورہ کے زیر اہتمام سرگودھا روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی،  مظاہرین نے واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاجی کیمپ نصب کر کے گیٹ کو تالہ لگا دیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل جلا دئیے، مظاہرین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے بل کیسے جمع کروائیں۔

 بہاولپور

بہاولپور میں چوک فوارہ ،لاری اڈہ ملتان روڈ سمیت دیگر مقامات پر واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کردی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے، دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں، ماہانہ ہزاروں روپے کا بل ہم ادا نہیں کرسکتے۔

مندرہ

مندرہ میں بھی بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، جی ٹی روڈ پر سینکڑوں احتجاجی مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مظاہرین نے مندرہ چکوال روڈ بلاک کر دی جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس فی الفور ختم کرے، حکمران غریب عوام سے ٹیکس وصول کر کے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

فیصل آباد

فیصل آباد میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے فیسکو دفاتر اور گرڈسٹیشنز کی حفاظت کے لیے نفری تعینات کردی گئی گرڈ سٹیشنز اور فیسکو دفاتر کے اطراف ایلیٹ فورس کو بھی گشت پر لگا دیا گیا۔

خوشاب

خوشاب اور جوہرآباد میں بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، سول سوسائٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے جزوی ہڑتال اور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے بجلی بلوں میں اضافے پر حکومت اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

 تاجروں نے بجلی کے بل میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ریلیاں بھی نکالیں، شہریوں نے احتجاج میں بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے