اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عامر میر کی ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحاشی و عریانی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یارخان، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور پاکپتن کو ہدایات جاری کردیں۔

عامر میر نے کہا ہے کہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور فحاشی پھیلانے والی اداکاراؤں، پروڈیوسرز اور تھیٹر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈرامہ ایکٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، کوئی بھی تھیٹر سکرپٹ کی سکروٹنی، فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کر رہی ہیں، جہاں بھی شکایت موصول ہوئی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے