اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریاست کو بچایا نہیں ڈبویا گیا، عوام اپنی بقاء کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں: شیخ رشید

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست کو بچایا نہیں بلکہ ڈبویا ہے کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام سیاست کے لئے نہیں اپنی بقاء کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجلی کا دگنا بل معاشی خودکشی ہونا ہے، اگلے مہینے دیکھیں پٹرول اور بجلی کیا رنگ دکھاتی ہے، وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں معاشی غلامی کی بیڑیاں توڑنی پڑیں گی، سفید پوش معاشی طور پر زندہ مرگیا ہے، صدر اور وزیر اعظم دونوں ٹوئٹر پر آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور غریب کو تباہی کی جانب ڈال کر اسحاق ڈار بھی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں کا خمیر تھا وہیں پر سیاسی خاک پہنچ گئی ہے، یہ سارے رشتے دار اپنی اصل پناہ گاہ پر پہنچ گئے ہیں لیکن وہاں بھی گھر سے باہر نکلنے کی پوزیشن میں نہیں، پیپلز پارٹی بھی 90 دن کے الیکشن پر آ گئی ہے اور دوسری پارٹیاں بھی سوائے ن لیگ کے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے اس کی اتحادی پارٹیاں بھی کنارہ کشی اختیار کریں گی، ساری خرابی کا بوجھ اب ن لیگ کو ہی اٹھانا پڑے گا، آہستہ آہستہ جے یو آئی، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی اس معاشی تباہی کی ذمہ داری نہیں لے گی، نگران وزیر اعظم کے کمرے کا اے سی بند کرنے سے غریب کے بل پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ جب 13 جماعتوں نے بجلی کے بلوں اور پٹرول کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کیا اس وقت انکی آنکھیں بند تھیں، پیپلز پارٹی نے سی سی آئی میں مردم شماری پر دستخط بھی کئے اور اب 90 دن کے الیکشن پر بھی سٹینڈ لے لیا ہے جو آئی ایم ایف کی ڈیل پر مٹھائیاں بانٹتے تھے اب لندن میں پناہ لئے بیٹھے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 85 آدمی وزیر رکھے اور آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر مٹھائیاں بانٹی گئیں، اس مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر نگران حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے سب کیا دھرا 16 ماہ کی 13 پارٹیوں کی حکومت کا ہے، 180 روپے فی کلو آٹا ،180 روپے فی کلو چینی اور دگنا بجلی کا بل عوام کہاں سے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے