اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ، افسران چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں رہے

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کے افسران چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں رہے۔ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز  نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو  نے یو سی 150 نشتر زون میں رہائشیوں کو ڈینگی بارے آگاہی اور خاتمے کی اپیل کے لیے سیشن بھی منعقد کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان نصر اللہ رانجھا کی سربراہی میں ایم ایم عالم روڈ پر ڈینگی آگاہی واک کی گئی۔ یو سی 126 میں مختلف ہاٹ سپاٹس بھی چیک کئے گئے۔ قبرستان میں لاروا کی نشاندہی پر انتظامیہ کے خلاف استغاثہ، دیگر قبرستانوں کی چیکنگ کا حکم بھی دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ 5 کا دورہ کیا اور 3 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد کیا۔ متاثرہ گھروں اور اطراف میں ڈینگی سپرے کروایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے