27 Aug 2023
(لاہور نیوز) برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے ڈاکٹروں کی تربیتی ورکشاپ کا اختتامی اجلاس ہوا۔ وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جینی ہیرس نے اجلاس کی صدارت کی۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی پراجیکٹ لیڈر ڈاکٹر اینی وِلسن اور کنٹری لیڈر ڈاکٹر سرتاج بھی شریک ہوئے۔
وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کی بیماریوں اور علاج کا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔ بیماریوں کی سرویلنس کے لئے برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے پنجاب کے 18 اضلاع میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔