اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا، حسن مرتضیٰ

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کا جینا اجیرن کر دیا ہے، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، ملکی مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بروقت الیکشن کے انعقاد کےلیے کارکنوں کو تیار کرے گی، عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مثبت جدوجہد کی اور ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہر جماعت الیکشن کے نتیجے میں پارلیمنٹ جانا اور حکومت بنانا چاہتی ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن سے راہ فرار اختیار کرے، اگر آپ انتخاب کا حصہ نہیں بنتے تو تمام جدوجہد، کوششیں اور قربانیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 85ء میں انتخابات کا بائیکاٹ کیا، بائیکاٹ کے نتیجے میں غیر جمہوری رویے سیاست میں آئے، انہوں نے بنیادی طور پر سیاست کو کمرشلائز کردیا، ہمیں پورا یقین ہے ہم مثبت جدوجہد سے مثبت نتائج حاصل کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مردم شماری کے نتائج پیش کیے گئے تو پیپلز پارٹی کے وفد نے احسن اقبال کو مبارکباد دی، آج احسن اقبال کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے یہ کہا وہ کہا، ہم بروقت الیکشن کرا سکتے ہیں، ہم نے نئی مردم شماری کی منظوری دی لیکن اس میں حلقہ بندیاں ضروری نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں اس میں کوئی رکاوٹ نہیں، کسی کو بھی الیکشن سے فرار اختیار کرنا ہے تو شاید اپنی کارکردگی کی بنیاد پر فرار اختیار کر رہا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے