27 Aug 2023
(ویب ڈیسک) افغانستان نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، حمشت اللہ شاہدی ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
افغانستان کے سکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران ، ریاض حسن ،رحمت شاہ ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی ، اکرام اعلی ، راشد خان، گلبدین نائب شامل ہیں۔
کریم جنت ،عبدالرحمان، شرف الدین اشرف ، مجیب الرحمان ، نور احمد ، سلمان صفی اور فضل حق فاروقی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف 3 ستمبر کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔