اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت سخت فیصلے واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے : سراج الحق

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سخت فیصلے واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ختم ہوگئی ،  نگران وزیراعظم نے حلف لیا اور آتے ہی فوراً  پٹرول کی قیمت 20 روپے بڑھادی، جس کی25 ہزارتنخواہ ہواور بل  40ہزار آجائے وہ کیسے گزارہ کرے گا ، 16 اقسام کی ٹیکسز لگاکرکیوں عوام کا خون چوساجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کا بس نہیں چلتا عوام کی سانس پر بھی ٹیکس لگا دے ، ہم ملک بھرمیں ہڑتال کریں گے کہ حکومت سخت فیصلے واپس لیں، پاکستان کایہ حال ہے کبھی ہم ایک ملک سےقرض مانگتےہیں کبھی دوسرے ملک سےقرض مانگتےہیں۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ تشدد کا شکار رضوانہ بیٹی سےملنے گیا،بچی کی والدہ نے بتایاکہ13ہزارتنخواہ پرجج کی بیوی کے حوالےکیا ، رضوانہ بچی کے بازوکودیکھا جو ٹوٹاہوا تھا، بچی کا سرپرہاتھ لگایا اس کے سرپرکیڑے پڑے ہوئےتھے۔

انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ گیا، وہاں معصوم لوگوں کے گھرجلائے گئے ، اس وقت ملک میں انصاف نہیں ہے، نظام درہم برہم ہے ، یہاں ایک جماعت ہےجو سب کے ساتھ کھڑی ہےوہ جماعت اسلامی ہے، یہ لاہورآپ کا ہے،  اس لاہورکو وہی مقام دے دیں جوعلی ہجویری نے دیاتھا، یہ شہرچوروں اور ڈاکوؤں کانہیں ہے،یہ شہرلاہورآپ کاہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ دین کوسمجھناقرآن مجید کےبغیر ممکن نہیں ہے، جس نےمسجد بنائی، سال میں ایک بار عمرہ کرنے چلا گیا  وہ سمجھتاہے ہم نےبہت بڑاکام کیا، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک عدل وانصاف نہ ہو، جماعت اسلامی جوکام کررہی وہ ہی کام تنظیم اسلامی کاہے، جماعت اسلامی اور تنظیم اسلامی کو مل کرکام کرنا ہے ، جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم تنظیم اسلامی کاساتھ دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے