اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساؤتھ افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار کراچی پہنچ گئی

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

23 رکنی افریقی سکواڈ دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچا، جس پر ان کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، مہمان ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا  گیا اور سخت ترین حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایاگیا۔

کراچی پہنچنے والے افریقی سکواڈ میں کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ شامل ہے ،کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی، ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کااستقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل مینیجرعائشہ اشعر نےکیا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز یکم تا 14 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز یکم، 3 اور 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کے ساتھ 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

20 روزہ دورہ مکمل کرکے افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے