اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے گریز کرنا چاہیے: وزارت قانون و انصاف

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزارت قانون و انصاف نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے گریز کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی میڈیا پر ایک سیاسی جماعت کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کے اداروں پر ایسے حملے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا، ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم کنٹیمپٹ آف کورٹ ہے۔

قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مہم عدلیہ کیخلاف ایک منظم مہم اور حملہ ہے، یہ پی ٹی آئی کی روش ہے کہ جب بھی فیصلہ آنا ہو عدالت اور جج کو ٹارگٹ کیا جائے، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی، قائدین اور کارکن مختلف جج صاحبان کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے