27 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچز پر میڈیا گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے، پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی مگر نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے، میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے لے کر جاتے تھے۔