اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم اور ویرات کوہلی کا پھر موازنہ کیا جانے لگا

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ سے قبل بابراعظم اور ویرات کوہلی کا پھر موازنہ کیا جانے لگا۔

جب سے بابراعظم نے کرکٹ میں اپنا نام بنانا شروع کیا ہے تب سے ان کا موازنہ بھارتی بیٹر ویراٹ کوہلی کے ساتھ کیا جا رہا ہے، اب ایشیا کپ کے آغاز سے قبل اس بارے میں پھر سے گفتگو ہونے لگی ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی اور بھارت کے سنجے منجریکر نے ایک ٹی وی شو میں اس حوالے سے کافی بات چیت کی۔ موڈی نے کہا کہ بابر مجھے ہمیشہ ویراٹ کوہلی کی یاد دلاتے ہیں،ان کے شاٹس مستند اور وہ کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، یہی کام کوہلی ایک دہائی سے کررہے ہیں، ان دونوں کے کھیل میں کافی مشابہت پائی جاتی ہے۔

موڈی نے کہا کہ میں ابھی سے یہ دعویٰ نہیں کروں گا کہ کوہلی کا ایشیا کپ بابر سے زیادہ بہتر رہے گا مگر دونوں پر ایک جیسا ہی دباؤ ہوگا، ان کو ایکشن میں دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کا قائد ہونا بہت ہی بڑا چیلنج ہوتا ہے، ان کی ایک ایک حرکت پر گہری نظر رکھی جاتی ہے، جب ان سے کھیل میں کوئی غلطی ہوتو اچانک کئی ماہرین سامنے آجاتے ہیں، اس کے باوجود بابر قیادت کے دباؤ کو عمدگی سے برداشت کررہے ہیں۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ کوہلی اوربابر دونوں ہی اچھے کھلاڑی ہیں، ان میں سے ایک اپنی نوجوانی کے دورمیں ہے، ایشیا کپ جیسے پلیٹ فارم پر ہم کوہلی سے اچھی امید باندھ سکتے ہیں مگر یہ کوئی ٹی 20 فارمیٹ نہیں ہے، اس میں بابراعظم بھی اپنی کلاس دکھانے کے اہل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے