اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی تصدیق، تاریخ بھی بتا دی

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔

راجر بنی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے