اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لوگوں کو لگتا ہے افغانستان آسان ٹیم ہے، حقیقت ایسی نہیں:بابراعظم

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ افغانستان آسان حریف ہے، حقیقت ایسی نہیں ہے، وہ آسان ٹیم نہیں، اس کے پاس بہترین سپنرز ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی نمبرون ہوئے تھے مگر پھر نیچے آئے اب دوبارہ ٹاپ پر ہیں، یہ پوری ٹیم کی محنت اور پرفارمنس کا نتیجہ ہے، جب آپ نمبر ون بنتے ہیں تو کافی خوشی ہوتی ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سارے میچز اچھے کھیلے ہیں، ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کو بیک کررہا ہے، اگر بیٹنگ ناکام ہوتی تو بولرز کام کر جاتے ہیں، پلیئرز کا آپس کا اتحاد ہر صورتحال میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے کافی پرجوش ہیں، تین میچز جیت کر جو مومنٹم ملا ہے اس سے اعتماد ملے گا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ شروع میں پارٹنرشپ لگانا کافی اہم تھا، جب بیٹنگ کیلئے آیا تو امام نے کہا کہ وکٹ ایسا نہیں جیسا سمجھ رہے تھے، جب بیچ میں رنز نہیں ہو پا رہے تھے تو ذہن میں بہت کچھ چل رہا تھا، رضوان نے مجھے اعصاب پر قابو رکھنے میں مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پلیئرز ایک دوسرے کو بہت اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں، سب کو اندازہ ہے کہ کس صورتحال میں دوسرے پلیئر کو کیا سمجھانا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے