اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین کا خوف، روہت شرما نے سپیشل پریکٹس شروع کردی

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے پریکٹس شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے نیٹ پر لیفٹ آرم پیسرز کا سامنا کیا، شاہین کے سامنے کی تیاری کیلئے پیسر انیکیت چوہدری کو انڈین ٹیم کے نیٹ پر بلایا گیا۔

روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، روہت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے، 2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاہین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بیٹرز پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو کھیلنے پر بھی فوکس کر رہے ہیں، ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں سپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری کی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے، افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سپرفورمیں بھی مقابلے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے