اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکاء اشرف کی قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ یہ کارنامہ پاکستان ٹیم کی سخت محنت، لگن اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے باصلاحیت کرکٹرز کھیل پر کتنے فوکس ہیں، یہ ہم سب کیلئے قابل فخر موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سب نے اپنی مشترکہ کوششوں اور محنت کے ذریعے پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ہے۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے شائقین کا جوش و جذبہ کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کے سلسلے میں مثالی رہا ہے، پاکستان ٹیم کا عالمی نمبر ایک بننا اس کی جانب سے شائقین کی اسی محبت کا بھرپور جواب ہے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کھیلنا ہے لہٰذا ہم پرعزم ہیں کہ اپنی اس پوزیشن کو برقرار رکھیں گے اور کھیل کے تمام فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سفر ابھی شروع ہوا ہے اورامید ہے کہ کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور شائقین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان ٹیم بلندیوں کو چھوئے گی اور قوم کو مزید شاندار کامیابیوں کی خوشیاں فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عالمی نمبر ایک رینکنگ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز 0-3 سے جیتنے پر حاصل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے