27 Aug 2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ جڑانوالہ پر اپنی مسیحی برادری سے شرمندہ اور معافی کے طلب گار ہیں، کوئی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، سانحہ جڑانوالہ میں ہندوستان براہ راست ملوث ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ دشمن سرگودھا سے مسلم مسیحی فسادات کا آغاز چاہتا تھا جسے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ‘علماء کرام اور مسیحی اکابرین نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج نے طے کیا ہے، آئندہ ہم اپنے وسائل پر اکتفا کریں گے اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔